فائیو جی لائسنسز کا اجرا نومبر میں ہوگا، پی ٹی اے

درخواستیں وصول کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا جبکہ اس کا طریقہ کار بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا

پیر 22 جولائی 2019 14:40

فائیو جی لائسنسز کا اجرا نومبر میں ہوگا، پی ٹی اے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)کے مطابق فائیو جی کے لائسنسز کا اجرا رواں سال نومبر میں ہوگا۔درخواستیں وصول کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا جبکہ اس کا طریقہ کار بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 2014 میں تھری جی اور فور جی کے لائسنس کا اجرا کیا گیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اس کا استعمال شروع کیا۔پی ٹی اے کے مطابق اب تک چار کروڑ 40 لاکھ افراد تھری جی اور فور جی کی سروس استعمال کررہے ہیں۔فائیو جی لائسنس کیلئے مختلف ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیاں خواہش مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :