ایوان بالا کا اجلاس ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قراردادوں کو زیر بحث نہیں لایا جاسکا

منگل 23 جولائی 2019 16:49

ایوان بالا کا اجلاس ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قراردادوں کو زیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سینیٹ میں منگل کو دو نکاتی ایجنڈا رکھا گیا تھا تاہم اپوزیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت کی جانب سے یکم اگست کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور حکمران جماعت و دیگر کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف جمع کرائی گئی قراردادوں پر مزید کارروائی ہوگی اس لئے اجلاس ملتوی کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، مولانا عبدالغفور حیدری، شیری رحمان، میاں رضا ربانی، محمد طاہر بزنجو سمیت اپوزیشن کے 49 سینیٹرز کی جانب سے تحریک ایجنڈے پر شامل تھی جو ایوان میں چیئرمین کی برطرفی سے متعلق قرارداد کو زیر بحث لانے سے متعلق تھی تاہم قرارداد کو زیر بحث نہیں لایا جا سکا۔