وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صادق آباد کے علاقے میں12 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر پھانسی دینے کے واقعہ کا نوٹس

ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم، 2 نامزد ملزمان سمیت 5 گرفتار

بدھ 24 جولائی 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صادق آباد کے علاقے میں12 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر پھانسی دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد2 ملزمان سمیت 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔