معاشرتی ورثے کے تحفظ کیلئے ہمیں اپنی ماں بولی زبان کا حیاء کرنا ہو گا، مقررین

منگل 23 جولائی 2019 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) :فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مختلف زبانوں کی پنجابی ادب میں اہمیت و حیثیت پر روشنی ڈالی ۔ معروف محقق و دانشور ڈاکٹر ریاض مجید نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے عدم تحفظ نے ہماری معاشرتی اقدار کو مسخ کر دیا ہے ہمیں اپنی ماں بولی کے مختلف پہلوئوں کے احیاء کی کوشش کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاعرانہ طنز و مزاج ’’ اکھان کے علاوہ ‘‘ بولیاں پنجاب کا خوبصورت ثقافتی ورثہ ہے ۔ انہوںنے آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب کے انعقاد کو سراہا ۔ ادبی نشست میں گلفام نقوی ‘ طاہرہ اقبال ‘ بشری ناز ‘ مناہل مجوکہ ‘ طیبہ خان ‘ ستارہ رانا ‘ سعدیہ نصیر ‘ رفعت یاسمین ‘ تبسم روحی ‘ مسرت جبیں ‘ نائلہ ادریس ‘ ڈاکٹر طلعت ناہید نے سخن وری میں حصہ لیا ۔ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادب کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔