حیسکو نی بارش کے دوران لوڈشیڈنگ پر معذرت کرلی

منگل 23 جولائی 2019 21:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) حیسکو نی بارش کے دوران لوڈشیڈنگ پر معذرت کرلی، گذشتہ شام حیدرآباد ریجن میں آندھی کے بعد برسات ہوئی اور بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، شہریوں نے حبس و گرمی میں رات اذیت سے گزاری اور دن میں بھی معمولاتِ زندگی درہم برہم رہا ، بجلی کی فراہمی دوسرے دن تک مکمل بحال نہیں ہوئی تھی جس پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا اس صورتحال پر حیسکو ترجمان کاکہنا ہے کہ گذشتہ رات طوفان اور موسلا دہار بارش کی وجہ سے حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں کے کچھ علاقوں میں 11 کے فیڈروں پر بجلی فراہمی معطل رہی جس کیلئے حیسکو انتظامیہ معذرت خواہ ہے حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں حیسکو کے 11 کے وی کے 60 فیڈروں پر بجلی فراہمی معطل رہی ، جس میں سے 52 فیڈروں کو سیفٹی کیلئے بند کیا گیا اور 8 فیڈر فنی خرابی کی وجہ سے بند رہے ،جس سے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی جس کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالحق میمن ہنگامی طور پر حیسکو کے PDC ،پاور ڈسپیچ کنٹرول سینٹر ،پہنچے اور بجلی کی بحالی کیلئے خود مانیٹرنگ کی اور3 گھنٹوں میں 90 فیصد فیڈروں کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا اور باقی فیڈروں پر فنی خرابی دور کرنے کے بعد 6 گھنٹو ں میں بجلی بحال کردی گئی ہے مزیدبرآں حیدرآباد شہر کے 11 کے وی کے 8 فیڈروں کے علاقے فنی خرابی کے باعث متاثر رہے ، جس میں فضل گلزار، حیات بابا، ہیر آباد، کوہسار، L-8 ، اور L-9 شامل ہیں ، جس کے بعدمنگل کی صبح فالٹ دور کرکے دن 2 بجے سے تمام فیڈروں پر بجلی فراہمی جاری ہے بتایا گیا ہے کہ حیات بابا فیڈر کے لائن پر تین مقامات پر درخت گرے ہوئے تھے جس کو کاٹنے اور ہٹانے کے بعد بجلی بحالی کردی گئی ہی-