Live Updates

برطانیہ کے نئے وزیراعظم عمران خان کے دوست نکلے، بورس جانسن کی عمران خان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے تصویر وائرل

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم نامزد ہوئے ہیں جو کہ عمران خان کے قریبی دوست ہیں، پاکستان آچکے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 23:07

برطانیہ کے نئے وزیراعظم عمران خان کے دوست نکلے، بورس جانسن کی عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 23جولائی 2019ء) برطانیہ کے نئے وزیراعظم عمران خان کے دوست نکلے، بورس جانسن کی عمران خان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہو گئی ہے۔ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم نامزد ہوئے ہیں جو کہ عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ بورس جانسن پاکستان آچکے ہیں اور تب انہوں نے وزیاعظم عمران خان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی جو اب وائرل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔ بورس جانسن برطانییہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزرویٹو پارٹی نےبرطانیہ کے نئے وزیراعظم کو نامزد کر دیا ہے۔ بورس جانسن حکومتی پارٹی کے سربراہ نامزد کر لیے گئے ہیں۔ بورس جانسن اس سے پہلے لندن کے میئر اور برطانیہ کے وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بریگزٹ نہ کروا پانے پر تھیسامہ برطانوی وزارتِ عظمیٰ کے قلمدان سے مستعفیٰ ہو گئی تھیں اور اب ان کی جگہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔

ایک لاکھ 60 ہزار پارٹی اراکین نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے بورس جانسن پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں وزیرِاعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ تھریسا مہ کل بکنگھم پیلس مین اپنا آخری خطاب کریں گی جس کے بعد بورس جانسن وزارتِ عظمیٰ کا قلمدان سنبھالیں گے ۔ دوسری جانب ایک اور اہم بات سامنے آئی ہے کہ بورس کے آباؤاجداد کا تعلق سلطنتِ عثمانیہ سے تھا اور ان کے پڑدادا سلطنت میں اہم مقام رکھتے تھے اور وہ مسلمان تھے۔

اخبار کے مطابق بورس جانسن کے پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ ایک صحافی اور لبرل سیاستدان تھے۔ علی کمال کے والد کا نام احمد آفندی تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔ وہ اس وقت کے قسطنطنیہ جسے اب استنبول کہا جاتا ہے میں1867 میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ حنیفہ فریدے سر کیشیائی نسل سے تھیں اور احمد آفندی کی دوسری اہلیہ تھیں۔ علی کمال نے ابتدائی تعلیم استنبول سے حاصل کی اور پھر وہ اعلیٰتعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سفر پر نکل گئےاورجینیوا اور پیرس میں مقیم رہے جہاں سے انھوں نے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔ بیرون ملک قیام کے دوران ہی علی کمال نے 1903 میں ایک سوئس انگریز خاتون ونی فریڈ برون سے شادی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات