پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات ، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمے کی مذمت

منگل 23 جولائی 2019 23:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمے کی مذمت کرتے کہا ہے کہ پی پی کی قیادت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی سندھ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ،شکست کے خوف سے سندھ کے حکمران کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں ،سندھ پولیس گھوٹکی الیکشن میں حکمرانوں کی غلامی کرتے ہوئے نظر آئی ،الیکشن میں دھاندلی روکنے کا خوف پی پی قیادت پر حاوی ہوچکا ہے،پی پی کے رہنماء پولیس پروٹوکول میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود رہے ،پی پی حکمران اپنی قیادت کی گرفتاریوں کا بدلہ تحریک انصاف سے لے رہے ہیں،جھوٹے مقدموں سے تحریک انصاف کی قیادت ڈرنے والی نہیں ،سندھ کا عوام پی پی کا وہ حال کریں گے جو کبھی تاریخ میں نہیں ہوا ،پیپلزپارٹی کے اشاروں پر ناچنے والی انتظامیہ کا قبلہ اب ہم درست کریں گے ۔