بھارت، تین کاریں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی

بدھ 24 جولائی 2019 13:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارش کے باعث تین تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری میں جاری مون سون کے موسم میں طوفانی بارش اور دھند کے باعث سے تین کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں8 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی ممبئی میں اب تک 171.8 ملی میٹر اورملحقہ علاقوں میں 58.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ممبئی اور ملحقہ علاقوں میں وقفہ وقفہ سے مزید بارش کا امکان ہے۔