ْچین نے ایران سے خام تیل درآمدکرنے پر چینی کمپنی کے خلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

بدھ 24 جولائی 2019 13:32

ْچین نے ایران سے خام تیل درآمدکرنے پر چینی کمپنی کے خلاف امریکی پابندیوں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) چین نے ایران سے خام تیل درآمدکرنے پر چینی کمپنی کے خلاف عائد کی گئی امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق وزرات خارجہ کے ترجمان ہئوا چونینگ نے ایرانی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کے بعد خام تیل درآمد کرنے پر چینی کمپنی زوہائی زینرونگ خلاف امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی عائد کردہ پابندی کے جواب میں کہا کہ وہ امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے اور اس پر ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی کمپنی کے قانونی مفاد اور حقوق کے تحفظ کے لئے فوریدرعمل لیں گے۔

انہوں نے اپنا موقف دہراتے ہوئے زور دیا کہ ایران اور بین الاقوامی برادری سمیت چین کے درمیان بین الاقوامی قانون کے مطابق تعاون معقول اور قانونی ہے جس کا تحفظ اور احترام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے تمام پارٹیوں کے مفاد اور قانونی حقوق کو نظراندازکرتے ہوئے ظالمانہ پابندیوں کو استعمال کیا اور یہ اقدام عالمی رجحان کے خلاف ہے، امریکا نے نام نہاد خود ساختہ حدود بنائی ہوئی ہیں۔