روس آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل ہی مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے ، ایف بی آئی

بدھ 24 جولائی 2019 22:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2019ء) ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر وارائے نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ روس آئندہ صدارتی انتخابات سے 16ماہ قبل امریکی انتخابات میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے ۔وارائے نے سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کو بتایا کہ روس ہمارے انتخابات میں مداخلت کا ارادہ یا کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ، میرے نکتہ نظرمیں انہوں نے اب یہ عمل روک رکھا ہے ، وہ اس سے کافی پیچھے نہیں ہٹے ہیں ۔

(جاری ہے)

لله*امریکی انٹیلی جنس و خصوصی مشیر رابرٹ مولر کی تحقیقات میں روسی انٹیلی جنس اور روسی سوشل میڈیا گروپ انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کی جانب سے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی مدد اور ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے وسیع پیمانے پر کوششوں کے دستاویزی ثبوت سامنے آچکے ہیں۔میولر کی رپورٹ اپریل میں جاری ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کی مہم کے روسیوں کے ساتھ تعاون کی بے تحاشا کوششوں کے دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے ہیں تاکہ رئیل سٹیٹ ٹائیکون کی جیت کے امکانات کو بڑھایا جاسکے ۔