نوشہروفیروز،سیلاب اور بارشوں میں ہنگامی امدادکی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کردیا گیا

پیر 29 جولائی 2019 18:56

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد را نے اپنے اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ موجودہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متعلق انتظامات اور ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لئے ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر(کنٹرول روم) ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کردیا گیا ہے۔ جوکہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کا رابطہ نمبر 0242.481204 اور فیکس نمبر 0242.920103 ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم کنٹرول روم کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ جبکہ اسی طرح تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں تحصیل سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ جن کے رابطہ نمبر یہ ہیں نوشہروفیروز 920108، مورو 410661 ، بھریا 432127، کنڈیارو 449512 اور محرابپور کا رابطہ نمبر 0242.431014 ہوگا۔