ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام دیگر محکمہ جات موثر ویکٹر سرویلینس اور مربوط لائحہ عمل کے تحت اپنے فرائض ادا کریں ‘ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

منگل 30 جولائی 2019 13:46

ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام دیگر محکمہ جات موثر ویکٹر ..
بہاول نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام دیگر محکمہ جات موثر ویکٹر سرویلینس اور مربوط لائحہ عمل کے تحت اپنے فرائض ادا کریں اور کارکردگی کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طور پر نظر آنی چاہئیے۔ یہ بات انہوں نے ڈینگی کے سدباب سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر محمد یوسف چھینہ، ڈی ایس پی امجد کمبوہ، ایم ایس ضلعی ہسپتال، ڈی ایچ او، محکمہ تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور تمام دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے ڈینگی کے خلاف محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی محکمے کی غفلت، لاپرواہی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز فعال ہیں اور ضلع بھر میں 1613 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر ویکلی بنیادوں پر کوریج کا عمل کیا جاتا ہے کیونکہ ڈینگی کا لائف سائیکل ایک ہفتہ پر محیط ہینیز مچھروں کی بریڈنگ سائیٹس کے خاتمے کیلئے سپرے کا کام کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 2015 سے ابتک پانچ سال کے عرصہ میں ڈینگی کے ضلع میں 11 کیسز کنفرم ہوئے تھے۔ محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ اور 84 بیڈز بھی مختص کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے واکس اور سیمینار بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی سیمینار یا آگاہی واک چاردیواری میں قابل قبول نہیں ہوگی اور سیمنیار کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنانے اور وسیع انداز میں منعقد کروائے جائیں تاکہ ڈینگی کے خلاف شعور اور آگاہی حقیقی معنوں میں اجاگر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :