پمز میں صحت پروگرام کے تحت مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی شروع

منگل 30 جولائی 2019 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے حکومت کے صحت پروگرام کے تحت مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مریضوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مریض راجہ خالد محمود نے انصاف کارڈ کے ذریعے ای سی جی، انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ رکھنے والے تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے دل کے امراض، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، جلنے، حادثات، ڈائیلائسز، کینسر بشمول کیموتھراپی، ریڈیو تھراپی اور سرجری، ماں اور بچے کی صحت سمیت ہر طرح کی ایمرجنسی کی صورت میں علاج کی سہولت میسر آ سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے علاج کی سہولت مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :