حکومت نے پنجاب میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سیکٹر کی سکیم کیلئے 4ارب 78کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دیدی

منگل 30 جولائی 2019 16:58

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2019-20 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4ارب 78 کروڑ 27 لاکھ روپے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ضلع میانوالی میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 78 کروڑ 27 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :