عثمان سعید بسراء سے گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع سے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ، سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

منگل 30 جولائی 2019 23:50

لاہور۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء سے پنجاب سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی وفود نے ملاقاتیں اور نئی ذمہ داری ملنے پر انہیں مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عثمان سعید بسرا ء نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے ناکام احتجاج نے ان کی سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،ریجیکٹیڈ مافیا اپنے کرپشن کو بچانے کیلئے چو رمچائے شور کی ناکام پالیسی پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ یہ جتنا مرضی جھوٹا پراپیگنڈہ کر لیں عوامی عدالت میں بھی ناکام ہونگے، عوام ان کے کرپشن زدہ چہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں چوہدری شیراز طاہر، شجاعت ڈوگر، میاں بابر، علی مہر، کاشف خان، چوہدری شجاعت گجر، اعجازمہر، سمیت دیگر پارٹی رہنماء اور کارکنان شامل تھے۔