راولپنڈی کینٹ کا ڈیجیٹل سروے کرانے کا اصولی فیصلہ

جمعرات 1 اگست 2019 20:11

راولپنڈی ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2019ء) راولپنڈی کینٹ کے تمام علاقوں کا ڈیجیٹل سروے کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ،ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت تجاوزات کا خاتمہ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں معاونت ملے گی ۔راولپنڈی کینٹ کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ ڈیجیٹل سروے کرانے کے فیصلے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کینٹ کے تمام علاقوں کا سروے آف پاکستان سے ڈیجیٹل سروے کروایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بورڈ میٹنگ میں 89رہا ئشی اور10 کمر شل نقشہ جا ت کی منظو ری، موٹیشنز کیسز کی منظوری، ڈاکٹر ز /ٹیچر زسمیت دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع کی منظوری ،ریڑھی بانوں کے لائسنس بذریعہ ٹھیکہ کی منظوری،کینٹ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کر نے والوں پر کمپوزیشن فیس عائد کر نے کی منظوری،مختلف ترقیاتی کاموںکی منظوری ،ہاتھی چوک کو نو پارکنگ ایریا قرار دینے کی منظوری ،سنگا پور پلازہ پارکنگ فیس کو ٹھیکہ پر دینے کی منظوری،سوزوکی ویگن سٹینڈ کے ٹھیکہ کی منظو ری ،کینٹ بورڈ کے ڈینگی سیل سپرے کرنے والے آلہ جات خریدنے کی منظوری ،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتال میں میڈیکل گیسیز کے نرخ کی منظوری اورکنٹو نمنٹ جنرل ہسپتال میں ادویات کی خریداری کیلئے نرخ کی منظوری دیگر معاملات کی منظوری بھی دی گئی۔