سائرہ طاہر نے ملی نغمے دل دل پاکستان کا ری مکس تیار کرلیا

میں نے جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے کو ری مکس کیا ہے،سائرہ طاہر

جمعہ 2 اگست 2019 11:58

سائرہ طاہر نے ملی نغمے دل دل پاکستان کا ری مکس تیار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) گلوکارہ سائرہ طاہر نے جنید جمشید مرحوم کے مشہور ملی نغمے 'دل دل پاکستان' کا ری مکس تیار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے مذکورہ نغمے کی ویڈیو بھی تیار کی ہے، ری مکس ملی نغمہ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیاگیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے کو ری مکس کیا ہے، میری کاوش سننے والوں کو لطف اندوز کرے گی۔یاد رہے کہ دل دل پاکستان، مشہور ملی نغمہ ہے جو 1987ء میں منظر عام پر آیا۔ اس کو پاکستان کے معروف پاپ گروپ وائٹل سائنز میں شامل جنید جمشید نے گایا تھا اور1989ء میں سے وائٹل سائنز کے پہلے البم ’’وائٹل سائنز 1‘‘ میں بھی شامل کیا گیا۔