ہوم لیس فٹبال کپ،پاکستان نے یونان کو شکست دیدی

ہفتہ 3 اگست 2019 15:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2019ء) برطانیہ میں ہونے والے ہوم لیس فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان، یونان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میں یونان کی ٹیم نے 2 گول کیے جبکہ قومی ٹیم نے 3 گول کر کے ایک گول کی برتری سے یونان کو شکست دی، پاکستان کی جانب سے تینوں گول احسان بلوچ نے کیے، احسان بلوچ کا تعلق ضلع بدین کے علاقے ٹنڈوباگو سے ہے۔برطانیہ کے شہر کارڈف میں جاری ہوم لیس ٹورنامنٹ میں 50ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پی ڈی پی فائونڈیشن کی کوشش سے پاکستان اسٹریٹ سوکر ٹیم پہلی مرتبہ ہوم لیس ورلڈ کپ 2019 میں حصہ لے رہی ہے۔