ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے کااضافہ ریکارڈ

پیر 5 اگست 2019 19:35

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے کااضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں17ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں17ڈالرکانمایاںاضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1442ڈالرسے بڑھ کر1459ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں471روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت83450روپے سے بڑھ کر84000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت71545روپے سے بڑھ کر72016روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت میں10.00روپے اوردس گرام قیمت میں 8.64روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1110.00روپے سے گھٹ کر1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت951.64روپے سے گھٹ کر943.00روپے ہوگئی۔