ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کی قیادت میں نوزائیدہ بچوں کو چھ ماہ تک ماں کا دودھ پلانے کیلئے مہم شروع کر دی گئی

بدھ 7 اگست 2019 12:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) محکمہ صحت نے نوزائیدہ بچوں کو چھ ماہ تک ماں کا دودھ پلانے کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال کی قیادت میں ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی واک کا اہتمام کیا گیا۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل اور یونیسیف کے تعاون سے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے لئے بریسٹ فیڈنگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اویس خان زونل منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آگاہی واک میں شرکت کی۔

واک کے اختتام پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ محکمہ صحت ایبٹ آباد نے ایک ماہ تک بریسٹ فیڈنگ منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، مائیں چھ ماہ تک نوزائیدہ بچوں کو اپنا دودھ پلائیں، ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں بیماریوں اور اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نوزائیدہ بچوں کو ماں کے دودھ کے ذریعہ بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے، پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں بریسٹ فیڈنگ منتھ منانے کا سلسلہ جاری ہے، گلی اور محلہ کی سطح پر نوزائیدہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کا پیغام پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :