ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے اینوائرنمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ

جمعہ 9 اگست 2019 12:48

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے اینوائرنمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو اینوائرنمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس پاور پلانٹ سے 1320میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے ۔ منصوبے کے چیف انجینئر یانگ وًن چھیانگ کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے سب سے بڑے منصوبے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو اینوارنمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت وسطی پنجاب کے شہر ساہیوال کے نواح میں قائم ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو گزشتہ ماہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 16ویں اینوارنمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران ماحول کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا گیا، جس کے تحت ساہیوال کول پاور پروجیکٹ سے مضر صحت دھوئیں اور شور کے اخراج پر قابو پانے کے علاوہ استعمال شدہ کوئلے کی راکھ کو ٹھکانے لگانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ پر تعمیر کا آغاز چین کے معروف ادارے حٴْوانًنگ شان تونگ رٴْو اِی انرجی کی جانب سی2015ء میں کیا گیا، جبکہ 2017ء میں اس منصوبے کو تکمیل کے بعد باقاعدہ فعال کردیا گیا۔ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو اب تک 15 قومی اور 26 صوبائی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے، جبکہ اس ماحول دوست منصوبے کو ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بیحد سراہا ہے۔