Live Updates

فواد چودھری ہلکی پھلکی موسیقی کرتے رہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

کابینہ اجلاس میں شیخ رشید بھی فواد چودھری کی موسیقی کی زد میں آگئے،فواد چودھری کی ہلکی پھلکی دھینیں چلتی رہتی ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 اگست 2019 19:51

فواد چودھری ہلکی پھلکی موسیقی کرتے رہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2019ء) وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد چودھری ہلکی پھلکی موسیقی کرتے رہتے ہیں، کابینہ اجلاس میں شیخ رشید بھی فواد چودھری کی موسیقی کی زد میں آگئے، فواد چودھری کی ہلکی پھلکی دھینیں چلتی رہتی ہیں۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کشمیر ایشو پرکابینہ نے وزیراعظم کی بصیرت کوسراہا۔

یواین سیکریٹری جنرل کابیان پاکستان کے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کشمیر پر قومی بیانیہ لے کر آگے بڑھے گا۔ بھارت کشمیرمیں نہتےعوام پردہشتگردی کررہا ہے۔ کشمیر کاز کے حوالے سے پاکستان اپنے مئوقف پرقائم ہے۔ پارلیمانی قرارداد کے تناظرمیں مختلف فوکل گروپس بنا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرسے متعلق کسی بھی معاملے میں پاکستان لچک کا مظاہرہ نہیں کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے لنگرپروگرام کی بھی منظوری دی ہے۔ تحصیل اورڈسٹرکٹ لیول پرلنگرخانے کھولے جائیں گے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے اہلخانہ کوکھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اخبارفروشوں کو مزدوراحساس پروگرام میں شامل کرلیا ہے۔ کرکٹ کا اسٹرکچرتبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 40 سال بعد کرکٹ کا اسٹرکچرتبدیل کیا جائےگا۔

دیہات اورشہروں میں نوجوانوں کوقرضہ دیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے ایس ای سی پی کے چیئرمین پالیسی بورڈ خالد مرزا کوعہدے سے ہٹا دیا  ہے۔ جبکہ مسعود علی نقوی ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے نئے چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت تجارت نے بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کی سمری پیش کی تھی۔ پاکستان اوربھارت کی سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم2 ارب12 کروڑ40 لاکھ ڈالرہے۔ تاہم اس وقت دوطرفہ تجارت بھارت کے حق میں تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات