ٹنڈومحمدخان کے مین پرائمری اسکول میں فرنیچر نہ ہونے کے سبب طلباء فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

جمعہ 9 اگست 2019 20:37

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان کے مین پرائمری اسکول میں فرنیچر نہ ہونے کے سبب اسکول کے طلباء و طالبات اسکول کے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار علی ٹالپر نے نوٹس لیا اور خود اسکول پہنچ کر طلباء وطالبات سے ملاقات کی اور اسکول انتظامیہ نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کو اسکول کی صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار علی ٹالپر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کے لئے بہت ضروری ہے جس سے روشنی پھیلتی ہے اور جہالت ختم ہوتی ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بچے مستقبل کا معمار ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر بچوں کو حصہ لینا چاہیے تاکہ سماجی برائیوں سے دور رہ سکیں بچوں کو اسکول میں فرنیچر اور دیگر سہولیات بروقت فراہم کی جاچکی ہے اور جو بھی اسکول کی ڈمانڈ ہے اسے پورا کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ اسکول کے بچوں کو ہرممکن سہولیات مل سکیں اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر تاج محمد رونجھو ، پ ٹ الف رہنما شاہنواز مہر ، اشفاق سموں اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :