زرعی اجناس اور چارہ جات کے بیجوں کی 37نئی اقسام منظور

ہفتہ 10 اگست 2019 18:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تیار کردہ زرعی اجناس اور چارہ جات کے بیجوں کی 37نئی اقسام کی منظوری دیدی گئی ۔یہ منظوری صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی زیر صدارت پنجاب سیڈ کونسل کے 51ویں اجلاس میں دی گئی ۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اجلاس میں ڈاکٹرغضنفر علی ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن ،ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)،ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب ،شاہد قادر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب سیڈ کارپوریشن سمیت زرعی سائنسدانوں اور پرائیویٹ بریڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں زرعی سائنسدانوں نے بیجوں کی نئی اقسام پر مفصل بریفنگ دی جس کے بعدنئی اقسام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

بیجوں کی جن 37نئی اقسام کی منظوری دی گئی ہے ان میں دال کی 2، برسیم 1،گندم2، چنے کی 2، مکئی کی5، مکی ہائبرڈ کی 1،ٹماٹر کی 1، مونگ پھلی کی 1، چاول 1،ہلدی 1،کھجور کی 9،بیر کی6،انار کی 2،چری کی 1 اور جو کی 2نئی اقسام شامل ہیں۔ اجلاس میں مجموعی طو رپر بیجوں کی 43اقسام پیش کی گئیں جس میں سے ہائبرڈ کی 4اقسام کو وفاقی حکومت کی ڈائریکشن کی وجہ سے زیر بحث نہ لایا گیا جبکہ 2 اقسام کو آئندہ میٹنگ کیلئے التواء میں رکھ لیا گیا اور 37کی منظور ی دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :