عید الاضحیٰ کے اجتماعات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی اوجہلم
ہفتہ 10 اگست 2019 18:13
(جاری ہے)
ضلع بھر میں 22 اہم اور بڑے مقامات پر گیٹس نصب کیئے گئے ہیں جبکہ تمام انٹری پوائینٹس پر چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر ہوگی۔
ضلع بھر میں 5 سیکشن ایلیٹ فورس،9کیو آر ایف موبائلز اور محافظ سکواڈ کے 25 موٹر سائیکلز مسلسل گشت کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں نفری سٹینڈ ٹو رہے گی۔ضلع جہلم کے خارجی اور داخلی راستوں پر 23پکٹس قائم کی گئی ہیں، تمام مویشی منڈیوں پر پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔جی ٹی روڈ پر ترکی اور نیو پل ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اور پی ایچ پی کے اشتراک سے مویشی چوری کے انسداد کیلئے چیکنگ جاری ہے۔ چاند رات اور عید کے موقع پر رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور لاوڈ سپیکر استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔تمام پولیس اہلکاران کو ہدایات کی گئی ہیں کی وہ آخری نمازی کے جانے تک اپنا ڈیوٹی پوائینٹ نہ چھوڑیں گے۔عوام الناس قربانی کی کھالیں صرف ان اداروں کو دیں جن کو ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کررکھا ہے۔عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے۔جہلم پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.