احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں چودہ روز ہ ریمانڈ میں توسیع کر دی

جمعرات 15 اگست 2019 14:33

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں چودہ روز ہ ریمانڈ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں چودہ روز ہ ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 29اگست کو دوبارہ پیش کر نے کاحکم دیا ہے ۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا کتنا ریمانڈ چاہیے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ 14 روز کا ریمانڈ دے دیتا ہوں، تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ جج محمد نے شاہد خاقان عباسی کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی سے لیگی رہنماؤں نے کمرہ عدالت میں ملاقات کی ملاقات کر نے والوں میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور دیگر شامل تھے بعدازاں نیب ٹیم شاہد خاقان عباسی کو لے کر احتساب عدالت سے روانہ ہوئی