عارف والا،پنجاب فوڈ اتھارٹی،سپیشل برانچ پولیس کاچھاپہ،جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری سیل، ملازم گرفتار

جمعہ 16 اگست 2019 15:50

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپیشل برانچ پولیس کا مشترکہ چھاپہ جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری سیل ملازم گرفتار،کیمیکل اور سامان برآمدمالک ساتھی سمیت فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں30/KB میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انچارج سپیشل برانچ پولیس غفارخاں نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی مضرصحت بنانے والی فیکٹری پکڑکر سیل کردیا کیمیکل اور سامان کوقبضہ میں لے لیا جبکہ ملازم کوحراست میں لے کر مالک عباس سلوترا اوراکبرعلی کے خلاف تھانہ احمدیار میں قانونی کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :