ژ* برطانیہ میں بھارتی قوم دن یوم سیاہ کے طور پر منانے پر چار افراد گرفتار

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

%لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) برطانیہ میں بھارت کے قومی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور کشمیریوں کی حمایت میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں میں سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ویسٹ منسٹر میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان افراد پر پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے، ہنگامہ ا?رائی، بلوہ اور عوامی مقامات پر احتجاج کرنے کے قوانین کو توڑنے کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہزاروں افراد نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا تھا، مظاہرین نے کشمیری اور پاکستانی جھنڈے اٴْٹھا رکھے تھے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔