پرتگالی سٹریٹ آرٹسٹ کے بنائے گرافٹی الوژنز نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 اگست 2019 23:48

پرتگالی سٹریٹ آرٹسٹ   کے بنائے  گرافٹی الوژنز نے  سب  کو حیران کر دیا

پرتگال کے سٹریٹ  آرٹسٹ اوڈیتھ کے بنائے گرافٹی الوژنز نے سب کو حیران کر دیا۔اوڈیتھ اینامورفک گرافٹی میں پہل کار ہیں۔ اُن کے موجودہ کام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ  وہ واقعی زاویوں سے بہت آگے  ہیں۔
اُن کے اینامورفک  شاہکار فن پارے  دیکھنے میں عجیب و غریب  اور کسی حد تک مسخ بھی دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن جب انہیں اُن کی جگہ پر لگایا جائے تو  یہ شاہکار بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


اُن کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ کسی پراجیکٹ پر کام کرتے ہیں تو پہلے اسے کمپیوٹر  بنا کر اس کا پریویو دیکھتے ہیں۔ اس کے بعد دیوار پر کام کا آغاز کرتے ہیں۔
اوڈیتھ 1990 کی دہائی سے گرافٹی بنا  رہے ہیں۔ اُن کے کام میں بتدریج نکھار آتا رہا ہے۔ اب وہ ایک متاثر کن گرافٹی آرٹسٹ بن چکے ہیں۔اوڈیتھ کے بنائے چند شاہکار فن پارے  آپ بھی دیکھیں۔




متعلقہ عنوان :