روس کے اس دور دراز علاقے میں صبح کئی گھنٹوں کی تاخیر سے ہوئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 اگست 2019 23:48

روس کے اس دور دراز علاقے میں صبح کئی گھنٹوں کی تاخیر سے ہوئی

سائبیریا کے ویرخویانسک ضلع کے لوگوں  نے گزشتہ دنوں جو منظر دیکھا، دوسرے علاقوں کے لوگ دیکھ لیتے تو پریشان ہوجاتے ہیں، لیکن اس علاقے کے لوگ پچھلے سال جولائی میں ایسا منظر دیکھ چکے تھے، اس لیے انہیں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔
اس علاقے میں ان دنوں صبح 4 بجے ہوتی ہے لیکن علاقے کے لوگوں نے 8 بجے جو تصاویر بنائی ہیں، ان میں  سورج کا نشان تک نہیں ہے۔


مقامی لوگوں  کا کہنا ہے کہ انکے علاقے میں شاید عجیب و غریب روایت بن گئی ہے کہ اگست یا جولائی میں کسی دن صبح کئی گھنٹوں کی تاخیر سے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اگرچہ سرکاری حکام نے اس حوالے سے کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کی لیکن موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس کی وجہ سائیبریا کے جنگلوںمیں لگی آگ ہو سکتی ہے۔بظاہر جب  کاربن مونو آکسائیڈ کی بہت زیادہ مقدار  فضا میں جمع ہو جائے تو وہ بہت گہرا بادل بناتی ہے، جو اتنا گہرا ہوتا ہے کہ سورج کو چھپا لیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اندازہ ہے، اس حوالے سے مزید تجزیہ ہونا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں  کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 7.19mg/m3 ہے جو زیادہ سے زیادہ حد  5mg/m3 سے زیادہ ہے لیکن یہ اتنی بھی نہیں کہ مکمل گرہن کی صورتحال پیدا کر دے۔

متعلقہ عنوان :