Live Updates

احسن اقبال اور مریم اور نگزیب کو ملکی سالمیت سے بھی زیادہ عزیز شریف خاندان کی رہائی لگتی ہے‘انصر مجید خان

شریف خاندان کے احتساب کی وجہ انتقامی سیاست نہیں بلکہ ان کی اپنی کرپشن ہے‘صوبائی وزیر محنت انسانی وسائل

ہفتہ 17 اگست 2019 15:11

احسن اقبال اور مریم اور نگزیب کو ملکی سالمیت سے بھی زیادہ عزیز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صوبائی وزیر محنت انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا کہ احسن اقبال اور مریم اور نگزیب کو ملکی سا لمیت سے بھی زیادہ عزیز شریف خاندان کی رہائی لگتی ہے۔مریم اور نگزیب نے جھوٹ اور حکومت پر بہتان بازی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری لے رکھی ہے۔آج آل شریف اپنی کرپشن کے باعث جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

شریف خاندان کے احتساب کی وجہ انتقامی سیاست نہیں بلکہ ان کی اپنی کرپشن ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت پر شب خون مارنے والے آستین کے سانپ ثابت ہوئے ہیں۔ کرپٹ دو سیاسی خاندانوں نے انتہائی گھٹیامنصوبہ بندی کے تحت ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔عمران خان ملکی سا لمیت اور ترقی کے لئے ہرحد تک جانے کو تیار ہیں۔(ن) لیگ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جان بوجھ کرشریف خاندان کی گرفتاریوں کوحکومت کے کھاتے میں ڈال رہی ہے۔تحریک انصاف تمام تر ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔کاش! شریف برادران اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات