مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی روکنے کے لیے بھارت کا 4 نکاتی مذموم ایجنڈہ سامنے آگیا ہے

بھارت کے خلاف بولنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، والدین سے بانڈ میں ضمانت لی جائے گی کہ نوجوان احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے، جدوجہد کرنے والوں کے خلاف فوج کو فری ہینڈ دیا جائے گا اور تمام کشمیری قیادت گھروں میں نظربند رہے گی: 4 نکاتی ایجنڈہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 18 اگست 2019 11:59

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی روکنے کے لیے بھارت کا 4 نکاتی مذموم ایجنڈہ ..
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔18اگست 2019ء ) مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی روکنے کے لیے بھارت کا 4 نکاتی مذموم ایجنڈہ سامنے آگیا ہے۔ بھارت کے اس گھناؤنے ایجنڈے کے مطابق بھارت کے خلاف بولنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، والدین سے بانڈ میں ضمانت لی جائے گی کہ نوجوان احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے، جدوجہد کرنے والوں کے خلاف فوج کو فری ہینڈ دیا جائے گا اور تمام کشمیری قیادت گھروں میں نظربند رہے گی۔

4 نکاتی ایجنڈے میں یہ طے کیا گیا ہے کہ بھارت ہر اس شخص کو گرفتار کر لے گا جو کشمیریوں کے حق میں بولے گا۔ اس کے علاوہ بھارت حریت قیادت سمیت تمام قیادت کو گھروں میں نظر بند رکھے گا اور ان میں سے کسی کو رہا کرنے کا فیصلہ ان کا چال چلن دیکھ کر کیا جائے گا۔ جو نوجوان احتجاج کریں گے ان کے خاندان سے بانڈ میں یہ ضمانت لی جائے گی کہ وہ دوبارہ کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

پتھر برسانے والے نوجوانوں کے خاندان کے 20افراد کمیونٹی بانڈ پہ دستخت کریں گے ۔ بھارت مذہبی رہنماؤں کی نگرانی کرے گا اور جو شخص آزادی کے لیے جدوجہد کرے گا اس کے خلاف فوج کو فری ہینڈ دیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرواستبداد جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ بھارت کو بس زمین چاہیے انہیں کشمیریوں سے غرض نہیں، دشمن بزدل ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی خراب ہے، وادی میں لوگوں کے گھروں کو جلایا جا رہا ہے اور لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ اور اب بھارت نے مزید ظلم ڈھانے کے لیے 4 نکاتی مذموم ایجنڈہ اپنا لیا ہے جس کے تحت کشمیریوں کی آخری آواز کو بھی دبانے کی کوشش کی جائے گی اس حوالے سے بھارتی فوج کے ایک کرنل نے بھی یہ کہتے ہوئے بھارتی فوج سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر ظلم نہیں کر سکتا۔