جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سابق بھارتی فوجی افسران اور بیوروکریٹس کا سپریم کورٹ سے رجوع

اتوار 18 اگست 2019 12:55

جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سابق بھارتی فوجی افسران ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) بھارت کے سابق فوجی افسروں اور بیوروکریٹوں نے جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 ختم اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف بھارت کی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق درخواست گزاروں میں شامل سابق ائر وائس مارشل کپل کاک اور ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک مہتا نے کہاکہ جموںوکشمیر کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزاروں میں جموںوکشمیر کے بارے میں بھارت کی سابق مذاکراتکار رادھا کمار،سابق آئی اے ایس آفیسر ہندل حیدر طیب جی، سابق داخلہ سیکرٹری گوپال پلے اور بھارتی حکومت کے سابق سیکرٹری امیتابھ پانڈے بھی شامل ہیں۔ بھارت نی5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ریاست کو جموںوکشمیر اور لداخ کی دو الگ الگ یونین ٹیریٹوریز میں تقسیم کردیا تھا۔