زید حامد کی لفظ ”شہید“ استعمال کرنے پربھارتی فوج پرکڑی تنقید

بھارتی فوج سنو! آپ اپنے مردارفوجیوں کیلئے خالصتاً قرآنی اصطلاح ”شہید“ کیوں استعمال کرتے ہو؟ جبکہ آپ اسلام کو ناپسند کرتے ہو، خبردارشہید لفظ استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ لفظ مسلمان کیلئے ہے، رام لال کیلئے نہیں ہے۔ معروف مذہبی اسکالر زید حامد کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 اگست 2019 20:24

زید حامد کی لفظ ”شہید“ استعمال کرنے پربھارتی فوج پرکڑی تنقید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2019ء) معروف مذہبی اسکالر زید حامد نے بھارتی فوج کو شہید کا لفظ استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سنو!آپ اپنے مردارفوجیوں کیلئے خالصتاًقرآنی اصطلاح ”شہید “کیوں استعمال کرتے ہو؟جبکہ آپ اسلام کو ناپسند کرتے ہو،خبردارشہید لفظ استعمال نہ کریں۔انہوں نے ٹویٹر پر ایک ہندوفوجی کے تابوت کی تصویر شیئر کی، جس پر لفظ شہید لکھا ہوا ہے،مکیش لال مینا فوجی ، تابوت نمبر971060087 کیلئے شہید لکھنے پر زید حامد نے بھارتی فوج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیو سنو!آپ اپنے مردارفوجیوں کیلئے قرآنی اصطلاع ”شہید “کیوں استعمال کرتے ہو؟کیا آپ کی ہندی میں ایسی کوئی اصطلاع موجود نہیں ہے،
جو آپ اپنے مردارجہنم رسید فوجیوں کیلئے استعمال کرسکو۔

(جاری ہے)

زید حامد نے سوال کیا کہ آپ یعنی ہندوتواسلام سے نفرت کرتے ہو،پھر ہمارے قرآنی اصطلاح شہید کو کیوں استعمال کرتے ہو؟خبردارشہید لفظ استعمال نہ کریں۔ کیونکہ صرف مسلمان ہی شہید ہوسکتا ہے، رام لال شہید کہلا سکتا۔بلکہ آپ ہندواپنے لیے مردارجہنم رسید جیسے الفاظ استعمال کریں۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور حملے کا پاک فوج نے مئوثر جواب دیا ہے۔ ابھی بھی پاک فوج کی مئوثر کاروائی جاری ہے۔