میر امان اللہ زہری کی شہادت افسوس ناک ہے بلوچستان مزید قبائلی کٴْشت و خون کا متحمل نہیں ہوسکتا،مرکزی ترجمان بی این پی(عوامی)

اتوار 18 اگست 2019 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ میر امان اللہ زہری کی شہادت افسوس ناک ہے بلوچستان مزید قبائلی کٴْشت و خون کا متحمل نہیں ہوسکتا بی این پی (عوامی) بلوچستان میں روز اول سے ہی امن کی خواہا ں رہی ہے اور بی این پی (عوامی) کی یہ کوشش رہی ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بنے اور اس حوالے سے پارٹی نے ہمیشہ اپنی بساط کے مطابق شعوری اور فکری انداز میں جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی بی این پی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے نوابزادہ میر امان اللہ زہری اٴْنکے پوتھے اور دیگر ساتھیوں کی ایک حملہ میں ہونے والی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر امان اللہ زہری و اٴْنکی دیگر ساتھیوں کی شہادت بلوچستان کے عوام کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں قبائلی تنازعات ناسور کی طرح بڑھ رہے ہیں جنکی وجہ سے سرزمین بلوچستان کا بدن زخموں سے چور چور ہے اور اپنے ہی فرزندوں کے خون سے دھرتی ماں کا رنگ سرخ ہوچکا ہے دیگر عوامل کیساتھ ساتھ قبائلی تنازعات کے باعث بلوچستان کے ہزاروں ماؤں کی گودئیں اجڑ چکی ہیں ہزاروں گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں میر امان اللہ زہری و اٴْنکے ساتھیوں پر حملے اور اٴْنکی شہادت کی نہ صرف بی این پی (عوامی) مذمت کرتی ہے بلکہ یہ بلوچستان کے عوام کیلئے ایک سانحہ سے کم نہیں بلوچستان کے عوام کو اٴْن خونی تنازعات کے خاتمہ کیلئے شعوری انداز میں کردار ادا کرنا ہوگا بی این پی (عوامی) روز اول سے یہ کہتی رہی ہے کہ بلوچستان کے عوام نے قبائلی تنازعات کے باعث بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے جس کی روک تھام کیلئے شعوری انداز میں مزید بہتر طریقے سے بلوچستان کے قبائلی شخصیات معززین و معتبرین،علمائ کرام،سعادات و ادیبوں کو کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے بی این پی (عوامی) بلوچستان کے تمام قبائل سے اپیل کرتی ہے کہ آج کے اس دور میں بلوچستان کے عوام ان قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتے اس لیے بلوچستان کے عوام شعوری اور فکری انداز میں وقت اور حالات کا ادراک رکھتے ہوئے جذباتی ہونے کے بجائے حقائق کو سمجھتے ہوئے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبائلی تنازعات کی روک تھام کیلئے اپنا مثبت کردا ر ادا کرے بی این پی (عوامی) نوابزادہ میر امان اللہ زہری کے سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :