ْروس ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں بیٹھے گا، روسی وزیر دفاع

پیر 19 اگست 2019 09:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) روس کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگوف کا کہنا تھا کہ ہم امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں، روس بھی اس وقت تک خاموش ہے جب تک امریکا ایشیا اور یورپ میں میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے میزائل نصب نہیں کرتا۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ آئی این ایف معاہدہ چھوڑنے سے ایک سال پہلے ہی کم اور درمیانی رینج کے ایٹمی میزائل تیار کرنے کی منظوری دے چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس کم اور درمیانی رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔