اپوزیشن جماعتوں نےحکومت کیخلاف متفقہ ملین مارچ کا فیصلہ کرلیا
آج سے تحریک کیلئے تیاری شروع، رہبرکمیٹی ایک ہفتے میں مشترکہ چاٹرڈ آف ڈیمانڈ بنائے گی،29 اگست کو متفقہ مطالبات پر فیصلہ کریں گے، حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک کرہی تحریک ختم ہوگی۔حزب اختلاف قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 19 اگست 2019 18:39
(جاری ہے)
ہم نے رہبر کمیٹی کو کہا ہے کہ ایک ہفتے میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کرلیں، تاکہ ہم جب اسلام آباد آئے توساری جماعتوں کا متفقہ چارٹرڈ ہمارے سامنے ہو۔
ہم نے طے کیا ہے کہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس26 اگست کوہوگا، 29 اگست کو پھر دوبارہ سربراہی اجلاس ہو۔ تاکہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں حزب اختلاف نے تحریک کیلئے اکٹھے ہوکر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب یہ تحریک جابر اور ظالم حکمرانوں کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو اے پی سی میں کیوں نہیں آئے، ہمیں معلو م ہے، ان کے نہ آنے کو ایشوبنانا یہ بوکھلاہٹ ہے۔ ان کی جماعتوں کے رہنماء پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں ۔ وہ اجلاس میں نہیں تھے تب بھی اجلاس میں موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تھا کسی کو جرات نہیں ہوئی آرٹیکل 370 ختم کرنے جبکہ اب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری ملازمین کو توسیع ملتی رہتی ہے، ماضی میں توسیع ملتی رہی،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
-
نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
نون لیگی حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار ہے. رانا ثناءاللہ
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.