تمام محکمے تیز بارشوں اور ہنگامی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں اور حالیہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کرنے کو یقینی بنائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اگست 2019 19:03

تمام محکمے تیز بارشوں اور ہنگامی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ انچارج ثاقب صبور، سول ڈیفینس آفیسر توقیر حیدر،ایم سی جہلم، ایجوکیشن، اریگیشن، واپڈا، انفارمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم و صحت،ریسکیو 1122، سول ڈیفینس اور دیگر محکمے ہمہ وقت تیار ہیں، ضلع بھر میں 23 کنٹرول رومز بنائے گئے ہیں جن ہنگامی صورتحال کے پیش نظر استعمال کیا جا سکتا ہے ، تمام متعلقہ محکمے و ادارے تیز بارشوں و دیگر ہنگامی صورت میں الرٹ رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم کا گزشتہ روز لیول 1012 کوسیک تک تھا جبکہ 1032 کیوسک لیول پر ڈیم سے پانی کا اخراج کیا جا سکتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے ایمرجنسی آفیسر کو ہدایت کی کے وہ حالیہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی پلان تیار رکھیں اور تمام تر ریسکیو سروسز فنکشنل رکھیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے لئے ضلع بھر میں 13 ریسکیو وہیکلز الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سیز او ربی ایچ یو میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں صفائی کا بہترین انتظام یقینی بنائیں، سیوریج نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ اور دیگر ایمرجنسی صورتحال کا فوری مقابلہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :