کئی طرح کے حفاظتی فیچرز کے ساتھ اس ٹاؤن نے نیا ٹوائلٹ سسٹم پیش کر دیا
امین اکبر پیر 19 اگست 2019 23:46
ایک ویلش ٹاؤن نے مقامی پارک میں نئے ٹوائلٹس نصب کیے ہیں۔ یہ ٹوائلٹ سسٹم کئی طرح کے حفاظتی فیچرز سے مزین ہیں۔
پورثکول کے ٹاؤن نے 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کر کے گریفن پارک میں نئے ٹوائلٹس نصب کیے ہیں۔ ان میں کئی حفاظتی فیچرز شامل کیے ہیں۔ ان میں توڑ پھوڑ، تمباکو نوشی اور جنسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹوائلٹس کو استعمال کرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
ان ٹوائلٹس میں فرش میں وزن کرنے کے سنسر نصب کیے گئے ہیں، جس سےپتا چلتا ہے کہ ٹوائلٹ میں ایک شخص ہے یا ایک سے زیادہ افراد موجود ہیں۔اگر ٹوائلٹ میں کوئی ” غیر معمولی سرگرمی“ ہوتو اس کے دروازے کھل جاتے ہیں، اطراف سے پانی برسنے لگتا ہے اور تیز آواز میں سائرن بجنے لگتے ہیں۔
اگر کوئی کافی دیر تک ٹوائلٹ میں رہے تو اس کی لائٹیں بند ہو جاتی ہیں اور سائرن بجنے لگتے ہیں۔ اس سے کوئی بھی ٹوائلٹ میں سو نہیں سکتا۔ ٹوائلٹ کی دیواروں پر کوئی گرافٹی (تصاویر ) نہیں بنا سکتا۔ ٹوائلٹ میں سگریٹ نوشی کرنے پر فائر الارم بجنے لگتا ہے۔
یہ ٹوائلٹ ہر روز 10 منٹ کے بند ہوگا اور خود کار میکنیزم کے تحت خود کو صاف کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.