بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پہ بلااشتعال فائرنگ، 7 سالہ بچے سمیت 3 شہری شہید

پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ایک افسر سمیت 6فوجی ہلاک کر دیے، کئی زخمی، 2بنکر بھی تباہ کر دیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 20 اگست 2019 20:35

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پہ بلااشتعال فائرنگ، 7 سالہ بچے سمیت 3 شہری ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اگست 2019ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتا پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 3 پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ایک افسر سمیت 6 فوجی ہلاک کر دیے ہیں جبکہ کئی بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے 2بنکر بھی تباہ کر دیے ہیں۔