ج* کوچ کی درخواست سے پہلے کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دونگا، مصباح الحق
عالمی سطح پر فٹنس کے لیے معیار سے ہم سب واقف ہیں، ہماری ٹیم میں بہتری کی کافی گنجائش ہے، نئے فٹنس ٹیسٹ میں بہتری نظر آئیہے، ٹیم کیمپ کمانڈنٹ
بدھ 21 اگست 2019 19:12
(جاری ہے)
قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے سوال پر مصباح نے کہا کہ یہ اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے، وہ یقیناً اس بارے میں سوچ رہے ہوں گے اور پاکستان کے حق میں جو بہتر ہو گا وہ فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا اپنا نقطہ نظر ہے، لوگ تنقید بھی کرتے ہیں اور تعریف بھی، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اگر ہم پر کوئی جائز تنقید ہو تو ہم اس کا جائزہ لے کر سیکھنے کی کوشش کر کے بہتری لانے کی کوشش کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غلط تاثر ہے کہ انہی لڑکوں میں سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم تیار ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ جو نئی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ ا?ئے اس کے پاس ڈیٹا دستیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لڑکا اگر فارم میں ہو گا اور کارکردگی دکھائے گا تو اس کا نام قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ضرور زیر غور ا?ئے گا اور ایسا ہرگز نہیں ہے کہ قومی ٹیم کے لیے 15 لڑکوں کا انتخاب انہی لڑکوں میں سے کیا جائے گا، کافی لڑکے اس کیمپ کا حصہ بن سکتے تھے لیکن اتنا بڑا کیمپ لگانے کی ہمارے پاس گنجائش نہیں تھی۔کیمپ کمانڈنٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور غیرسینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں تفریق کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو گروپ تشکیل دیے ہیں لیکن کسی میں کوئی فرق نہیں اور سب کے ٹیسٹ ساتھ لیے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ان کے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ انہیں اب کوچنگ ہی کرنی ہے، شوقیہ ابھی بھی کرکٹ کھیل لیتا ہوں لیکن ذہن میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ اب مجھے ا?گے مزید کرکٹ نہیں کھیلنی اور کوچنگ ہی کرنی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.