لاڑکانہ، ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور شخص کا تاحال پتہ نہ چل سکا

بدھ 21 اگست 2019 20:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) لاڑکانہ کے نواحی گاؤں بادلائی بھٹو سے ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور ضعیف رجب بھٹو کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کے باعث ان کے تمام گھر والے سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاپتہ ہونے والے ضعیف شخص کے بیٹوں مشتاق بھٹو اور ممتاز بھٹو نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل والد رجب بھٹو گھر سے نکلنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے جن کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہم نے لاڑکانہ شہر سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ والد کو تلاش کرنے میں مدد کرکے پریشانی دور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :