عرس بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایاجائے،سیکرٹری اوقاف پنجاب

جمعرات 22 اگست 2019 21:39

عرس بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے بہترین ..
پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) عرس بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،تمام ادارے فرائض منصبی احسن اور جامع انداز میں انجام دیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے 777ویں عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن ،آرپی او ہمایوں بشیر تارڑ ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈ سائیں اللہ دتہ ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ،ڈی پی او عبادت نثارو دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عرس انتظامات کا مقصد زائرین کیلئے ٹھنڈے پانی ،لنگر طبی سہولیات اور سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی او عبادت نثار نے اجلاس کو محکمہ پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے سیکورٹی پلان کے علاوہ عرس بابافریدؒ اور محرم الحرام کے سلسلہ میں پاکپتن میں موجود اور باہر سے منگوائی جانیوالی اضافی نفری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی بوریت دور کرنے کیلئے اور انہیں مشغول رکھنے کیلئے مخیر حضرات کی مددسے روٹ پر بڑی سکرینیں نصب کی جائیں۔