چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبریں، چوہدری خاندان کی جانب سے وضاحت کر دی گئی

چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی، ق لیگ کے سربراہ جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اگست 2019 22:53

چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبریں، چوہدری خاندان کی جانب سے وضاحت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2019ء) چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبریں، چوہدری خاندان کی جانب سے وضاحت کر دی گئی، چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی، ق لیگ کے سربراہ جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین انتقال کر گئے ہیں۔

ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ کی جانب سے فوری وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چوہدری مونس الہیٰ نے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

چوہدری مونس الہی نے چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کی تردید کی اور ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین بالکل ٹھیک ہیں اور تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو علالت کی وجہ سے جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کے ہسپتال داخل ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی چوہدری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اہل خانہ سمیت جرمنی روانہ ہو گئے۔