بھارتی وزیراعظم کی آمد پرفرانس میں مظاہرے،مودی مخالف نعرے بازی

یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کی شرکت،بھارت کے خلاف نفرت آمیز بینراٹھا رکھے تھے

جمعہ 23 اگست 2019 15:18

بھارتی وزیراعظم کی آمد پرفرانس میں مظاہرے،مودی مخالف نعرے بازی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔مظاہرے میںیورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔

مظاہرے میںیورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔مظاہرین ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرین کی قیادت معروف کشمیر رہنما زاہد ہاشمی ، آصف جرال ،مشتاق پاشا ، یاسر ،کواڈنیٹر شیخ نعمت اللہ ،میاں ذوالفقار جتالہ ، یاسر قدیر ، یاسر خان ، چوہدری منیر وڑائچ، کشمیر کونسل برسلز کے صدر علی رضا شاہ ، خالد جوشی علاوہ مقامی رہنمائوں نے کی ،مظاہرین نے بھارتی آرمی، بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔