اوپن یونیورسٹی حکومت کو سائنس ،ْ ٹیکنالوجی ،ْ انجینئرنگ اینڈ میتھ سکولز پراجکیٹ میں تعلیمی سپورٹ فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم
جمعہ 23 اگست 2019 17:02
(جاری ہے)
چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ ریاضی کے علوم میں ترقی کئے بغیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے موجودہ تیز رفتار دور میں ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے سائنس کے فروغ کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات تفصیل سے بیان کئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2022ء میں اس قابل ہوں گے کہ اپنا پہلا شخص خلاء میں بھیج سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چاند دیکھنے کی پاکستان کی پہلی سرکاری ویب سائٹ بنائی ہے اور ہجری کیلنڈر تیار کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نئی نئی ایجادات کی طرف بڑھ رہے ہیں ،ْ اس کیلئے ہمیں تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات کی تعلیمی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ایجادات کیلئے یونیورسٹیوں کو کمرشل سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کی اجازت ملنی چاہئے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ریاضی کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی شرکت شعبہ سائنس سے اُن کی وابستگی و دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ریاضی دانوں کے مقالوں ،ْ نظریات و خیالات سے پاکستانی طلباء مستفید ہوں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ علوم ریاضی کو فروغ دینے کیلئے ملک و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ پاک میتھیمیٹکل سوسائٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے ملک میں ریاضی کے فروغ کیلئے سوسائٹی کی خدمات تفصیل سے بیان کئے۔ طلباء و طالبات نے کانفرنس میں غیر معمولی دلچسپی لی اور کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ افتتاحی سیشن کے اختتام پر وائس چانسلر نے مہمانان گرامی میں شیلڈز تقسیم کیں اور شعبہ ریاضی کے منتظمین کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.