میٹروپولیٹن کمشنر نے جامعہ کراچی میں پودا لگا کر لینڈ سکیپ پروجیکٹ ون (سلورجوبلی گیٹ تاآزادی چوک) کا افتتاح کر دیا
جمعہ 23 اگست 2019 17:06
(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر سلیم شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ اکرام، ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ، پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی، پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب، پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی، ڈاکٹر معیز خان، ڈاکٹر فہیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور اساتذہ کرام نے مختلف پودے لگائے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں دنیا کو قدرتی مناظر بچانے کی فکر ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ انسان جہاں جہاں گیا اپنی ضروریات اور مفادات کے مطابق قدرتی چیزوں کو ختم کرتا چلا گیا یوں قدرتی مناظر محدود ہوتے چلے گئے مگر ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں ان قدرتی مناظر کو کم کرنا کسی طور بھی گوارہ نہیں کرسکتے ، ہمیں اور اس ملک کے تمام شہریوں کو ماحول دوست ہونا پڑے گا اور ماحول دوست بن کر ہی کام کرنا پڑے گا، جس طرح آج ہمارے ملک میں جنگلات کا رقبہ ضرورت کے لحاظ سے بہت کم ہے، ایک اندازے کے مطابق جنگلات کا رقبہ ملک بھر میں 4 فیصد ہے جبکہ اس کو 20 فیصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں نباتیات پر کام کرنے والے اپنے اداروں تک ہی محدود رہتے ہیں جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے اور ان کی تحقیق کو پالیسی کا حصہ بنایا جانا چاہیے تاکہ اس کے دور رس اثرات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے ازراہِ تفنن اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں بالخصوص یونیورسٹیز میں بولنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ ہمارے بولنے کو وہاں لوگ جانچتے بھی ہیں اور ناپتے بھی ہیں پھر نمبر دیئے جاتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں لینڈ سکیپ پروجیکٹ I- کے تحت سلور جوبلی گیٹ سے آزادی چوک تک انتہائی منظم طریقے سے کام کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کو بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے خوبصورت اور سرسبز وشاداب بنایا جائے تاکہ یہاں پر آنے والے لوگوں کو یہ احساس ہو کہ یہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی اور خوبصورت جامعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید کرنے کی بجائے یہ ثابت کرناچاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں صرف تنقید کرنے سے ہی مسائل حل نہیں ہوتے۔ جامعہ کراچی پالیسی میکنگ کے حوالے سے مختلف فورم پر کام کررہی ہے جس میں لینڈ سکیپنگ، ہریالی اور شجرکاری سے متعلق حکومت کو سفارشات بھی پیش کی جائیں گی کیونکہ جامعہ کراچی میں بہترین ماہر نباتیات موجود ہیں، لگائے جانے والے پودوں کی نگہداشت بھی مستقل بنیادوں پر کی جائے گی تاکہ یہ ننھے پودے کل ایک تناآور اور سایہ دار درخت بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیہ عظمیٰ کراچی بالخصوص میٹروپولیٹن کمشنر کے ممنون ہیں کہ ان کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہاں ملبے کو صاف اور دیگر کام کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی اپنی جگہ مگر جامعہ کراچی کی انتظامیہ ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے منا رہے ہیں، اس مہم میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں طالب علم شامل ہیں وہ پودے بھی لگارہے ہیں اور آئندہ ان کی نگہداشت کرنے کی ذمہ داری بھی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں اس وقت 57 ڈپارٹمنٹس اور 23 ریسرچ انسٹے ٹیوٹ ہیں اگر ہر ڈیپارٹمنٹ 100 پودے بھی لگا ئے تو آپ انداز ہ لگا سکتے ہیں کہ یونیورسٹی کتنی خوبصورت نظر آئے گی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی میٹروپولیٹن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور روئسائے کلیہ جات کے ہمراہ پودا لگا کر لینڈ سکیپ پروجیکٹ ون (سلورجوبلی گیٹ تاآزادی چوک) کا افتتاح کیا۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.