احمد فراز کی 11 ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

ہفتہ 24 اگست 2019 16:37

احمد فراز کی 11 ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ملک کے نامور ترقی پسند شاعر‘ ہلال امتیاز‘ ستارہ امتیاز‘ نگار ایوارڈز اور ہلال پاکستان کے حامل ممتاز ماہر تعلیم احمد فراز کی 11 ویں برسی کل بروز اتوار کو عقیدت و احترام سے منائی جائیگی‘ احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے‘ انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شعر و شاعری کا آغاز کر دیا‘ وہ مختلف یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ماہر تعلیم کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے‘ ترقی پسندانہ شاعری کے باعث انہیں جنرل ضیاء الحق کے دور میں 6 سال تک پابند سلاسل بھی رکھا گیا،احمد فراز 25 اگست 2008 ء میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :