چئیرمین نیب کا مرید عباس قتل میں ملوث ملزم کے خلاف انکوائری کا حکم

چئیرمین نیب کا عاطف زمان کے گروہ کے دیگر ارکان کے خلاف بھی انکوائری کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 17:45

چئیرمین نیب کا مرید عباس قتل میں ملوث ملزم کے خلاف انکوائری کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : چئیرمین نیب نے مرید عباس قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملز عاطف زمان کے کلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔چئیرمین نیب نے عاطف زمان کے گروہ کے دیگر ارکان کے خلاد بھی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ  کراچی کی مقامی عدالت نے مرید عباس قتل کے مقدمے میں پولیس کی انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ دہشتگردی کی خصوصی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دیدی۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مرید عباس قتلکیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا مقتول اپنے بزنس کے معاملے کے حوالے سے گیا تھا۔

مقتول میڈیا پرسن ہے لیکن اس واقعے سے دہشتگردی کا عنصر کہاں پایا گیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے مقتول اپنے کام سے گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے ایک کے بعد ایکقتل کیا۔ ملزم اور اس کا بھائی نے مرید عباس کو قتل کرنے کے بعد کھلے عام روڈ پر خضر کو قتل کیا۔ملزمان کو کوئی خوف نہیں تھا اسلحہ کے ساتھ روڈ پر کھلے عام گھوم رہے تھے۔ ملزمان کی اسلحہ کے ساتھ گھومنے کی فوٹیج بھی میڈیا پر چلی ہے۔

کیا یہ دہشت گردی نہیں ملزمان نے سرے عام 2 لوگوں کا قتل کیا۔ میڈیا پر فوٹیج چلنے کے بعد عوام میں مزید خوف پھیلا۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لین دین کا تنازع تھا اور اسی معاملے پر قتل کی واردات ہوئی۔ کسی سرکاری افسر کا قتل نہیں کیا گیا بلکہ رقم کے معاملے پر قتل ہوا دہشتکردی کا عنصر کہاں سے شامل ہوگیا۔ میڈیا کے زور پر مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔

تفتیشی افسر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم عوام کے کروڑوں روپے کھاکر بیٹھا ہے۔ جو ملزم سے رقم کا تقاضہ کرنے گیا اسے مار دیا گیا۔ یہ دہشتگردی نہیں تو کیا ہے۔ ملزم نے مرید عباس و دیگر کا قتل کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جو رقم مانگے گا اسے قتل کردیا جائے گا۔ تفتیش کے دوران مرید عباس کے بنگلوں اور گاڑیوں کا بھی علم ہوا۔ میں مالیاتی کرائم کی طرف نہیں جاں گا کیوں کہ وہ میرا ڈومین نہیں۔

یہ بتانے کا مقصد عدالت کو صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے کے معاملے پر وکلا کے دلائل مکمل کرلیئے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے مرید عباس قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ اب ملزم عاطف زمان کیخلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا۔