Live Updates

کشمیر یوں کے حقوق کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جا رہی ہے،مشتاق غنی

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

کشمیر یوں کے حقوق کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہر پلیٹ فارم ..
ایبٹ آباد۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) خیبرپختونخوا اسمبلی مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ کشمیر یوں کے حقوق کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جا رہی ہے ، کشمیر پر بھارتی مظالم کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں نکالی گئی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میںسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اوریونیورسٹی ملازمین نے کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا- ریلی کا مقصد یہ تھا کے پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں جس کا ثبوت مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہے اور عالمی میڈیا پر کشمیر کے حق میں تبصرے ہیں، آج کشمیر کے حق میں دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی اور بھارت کے ناپاک اقدامات کے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مشتاق احمد غنی کے کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد آج کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جانے لگا ہے اور یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بہت جلد کشمیر بھارتی دہشت گردی سے آزاد ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران ایبٹ آباد یونیورسٹی میںگرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیاجس کے مہمانِ خصوصی مشتاق احمد غنی نے وائس چانسلر کے ہمراہ پودا لگایا ۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی کارگردگی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کوسراہا ۔ آخر میںمہمان ِ خصوصی نے تعلیم کے مختلف شعبہ جات میں پوزیشن لینے والے طلبہ میںانعامات تقسیم کیے اور امید ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے آکر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات